13

وزیراعلیٰ پنجاب نے فرائض سے غفلت پر 6 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

ڈیرہ غازیخان،وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ ڈیرہ غازی خان کے دوران عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فرائض سے غفلت پر 6 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے دورہ ڈی جی خان کے دوران عوام کی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیا۔،زیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈی جی خان حافظ احمد طارق، ایکسین ہائی وے ڈی جی خان گلفام اقبال، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر اطہر فاروق، جیل سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈی جی خان یاسر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو مظفر گڑھ عمران شمس اور تحصیلدار ڈی جی خان آفتاب اقبال کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، جہاں کوتاہی یا غفلت نظر آئی بغیر وقت ضائع کئے ایکشن ہوگا، شہروں کے وزٹ اور عوام کے فیڈ بیک سے زمینی حقائق کا علم ہوتا ہے، پنجاب میں جو افسر ڈلیور کرے گا، عہدے پر رہے گا، سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں، افسروں کو عوامی توقعات پر پورا اترنا ہوگا، عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران قبلہ درست کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں