18

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی عون چوہدری مستعفی

لاہور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی عون چوہدری مستعفی ہوگئے،عون چوہدری پر اراکین اسمبلی کو ترین گروپ میں لانے کیلئے لابنگ کا الزام ہے،عون چوہدری ترین گروپ کی سرگرمیوں میں پیش پیش تھے،عون چوہدری ترین گروپ کے سرگرم رہنما ہیں،عون چوہدری نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کیا،عون چوہدری سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم کے اجلاس میں ہوا، وزیراعظم نے گزشتہ روز عثمان بزدار کو استعفیٰ لینے کی ہدایت کی تھی،عون چوہدری نے کہا ہے کہ استعفیٰ دیتا ہوں لیکن ترین گروپ کو نہیں چھوڑ سکتا، مجھے سیاسی خدمات کا یہ صلہ دیا گیا، ترین گروپ سے علیحدگی سے انکار پر مستعفی ہونے کا کہا گیا، وزیراعلیٰ آفس بلا کر ترین گروپ سے علیحدہ ہونے کا کہا گیا،عون چوہدری کے استعفے پر ترین گروپ کے راجہ ریاض نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے بھی استعفے طلب کئے گئے تو تیار ہیں،عون چوہدری کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، استعفے دے دیں گے لیکن جہانگیر ترین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، آئندہ چند روز میں مشترکہ فیصلہ کریں گے، دباؤ ڈال کر استعفے لینے سے پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں