14

وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا،انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اس پروگرام کا افتتاح کیا،کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا،اس پروگرام کے تحت چودہ سو ارب کے قرضے 37لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے،کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ حصے ہیں،کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے،کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے،سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کیلئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت ہو گی،حکومت پاکستان کے کامیابی سےجاری فنی مہارت سکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں