10

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا صورتحال ، محرم الحرام میں امن و امان برقرا رکھنے کے انتظامات پر غور

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فوج مشکل وقت میں ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے،پنجاب میں 2 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے،پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 5لاکھ 55ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی،پنجاب کے 5بڑے شہروں میں 14اگست تک 40فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا،جس میں کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ اور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامات پر غور کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی،ایپکس کمیٹی نے کوروناسے نمٹنے کےلیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے اتفاق کیا کہ پنجاب کے زیادہ سے زیادہ شہریوں کی ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا، کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کیلئے انتظامی اقدامات کیے جائیں گے،اپپکس کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسپتالوں میں داخل 84فیصد سے زائد مریضوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی،محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدام اٹھایا جائے گا،اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر بھی عمل کرایا جائے گا،اس موقع پر عسکری قیادت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے حکومت کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں،کوروناسے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں