3

وزیر توانائی سے برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے نمائندے ایلیکس بالنگر کی ملاقات

ملتان(راو نعمان سے)وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی جانب سے برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے نمائندے ایلیکس بالنگر(Alex Ballinger) کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا،
ثناء ضیاء اور ثاقب رحمان نے بھی عشائیے میں شرکت کی،وزیر توانائی پنجاب اور برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے کے درمیان اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو بھی ہوئی،وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے وطن عزیز کو تعمیرو ترقی کی ایک نئی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے،حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت کے ہر شعبے میں گروتھ سامنے آئی ہے،حکومت کی پالیسیوں کے ملکی معیشت پر دور رس اثرات مرمت ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف احتساب کا عمل شروع کیا گیا ہے،ڈاکٹر اختر ملک نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام سے علیحدہ صوبے کا وعدہ کیا تھا،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام اس حوالے سے ایک بڑا قدم ہے،بجٹ میں جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لئے189 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،تعمیر و ترقی سے خطے میں خوشحالی آئے گی،برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انتہائی پُرخلوص اور محبت کرتے والے لوگ ہیں، پاکستان خطے کا ایک اہم ملک اور بین الاقوامی برادری میں ایک مقام رکھتا ہے۔برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی یو کے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ایلیکس بلنگر
نے کہا کہ برطانوی حکومت مختلف ممالک میں حکومتوں کی طرف سے عوام کی ترقی کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں میں بہت دلچسی رکھتی ہے اور تعمیرو ترقی کے لئے فنڈز کی فراہمی کے وقت ترجیحات کا تعین کرتی ہے۔وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے اس موقع پر مہمانوں کو سرائیکی اجرک اور آموں کا تحفہ بھی پیش کیا۔
ایلیکس بلنگر نے سرائیکی اجرک، آموں پر مشتمل تحائف اور عشائیہ دینے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں