10

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کے بڑے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بڑے بھائی حاجی عطا محمد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ارائیں ویلفئیر ٹرسٹ کے کیولری گراونڈ لاہور میں واقع آفس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک اور صوبائی وزیر برائے صنعت میاں اسلم اقبال نے قرآن خوانی کی،تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔میاں محمد سعید ڈیرے والے، چوہدری ذوالفقار، میاں غلام رسول کے علاوہ تقریب میں پروفیسر منور،۔ مہر محمد ارشد،افضل شاہین بھی شریک ہوئے،تقریب میں حاجی عطاء محمد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور علامہ قاری زوار بہادر نے خصوصی دعا کروائی،قرآن خوانی کا انعقاد آرائیں ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا۔قرآن خوانی کی تقریب میں پنجاب بھر سے آئے آرائیں برادری کے عمائدین نے شرکت کی۔ وزیر توانائی نے تقریب کے اختتام پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں