11

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مخدوم زادہ زین حسین کی صوبائی وزیر اختر ملک کی رہائش گاہ پر بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم زادہ زین حسین قریشی کی صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کی رہائش گاہ آمد‘ڈاکٹر اختر ملک کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی رہائش گاہ پر گئے،جہاں انہوں نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک سے ان کے بڑے بھائی حاجی عطا محمد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا،اس موقع پر انہوں نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور خاندان کے دیگر افراد سے افسوس کرتے ہوئے کہا مرحوم حاجی عطا محمد ایک نیک صفت اور سادہ انسان تھے،مرحوم کی وفات خاندان کیلئے بہت بڑا حادثہ ہے،انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل دعا کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں