21

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی ملاقات،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی،وزیر خارجہ نے بطور ہائی کمشنر آسٹریلیا تعیناتی پر زاہد حفیظ چوہدری کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ آپ کی بطور ہائی کمشنر تعیناتی سے دو طرفہ مراسم مزید مستحکم ہوں گے،وزیر خارجہ نے بطورِ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی خدمات کی تعریف کی،زاہدحفیظ چوہدری نے توصیفی کلمات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا یقین دلایا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے آسٹریلین ہم منصب ماریس پین کا ٹیلیفونک رابطہ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے انکی آسٹریلین ہم منصب ماریس پین نے منگل کو ٹیلیفونک رابطہ کیا،دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ءخیال ہوا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کے حوالے سے اجتماعیت کے حامل، جامع سیاسی تصفیے کا حامی ہے۔موجودہ حالات کے پیش نظر، ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانوں کی سکیورٹی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ افغان قیادت کی جانب سے منظر عام پر آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزائ ہیں،عالمی برادری کو افغانستان کی تعمیر نو اور افغانوں کی معاشی بحالی کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔وزیر خارجہ نے آسٹریلوی ہم منصب کو کابل سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے، بین الاقوامی اداروں کے اہلکاروں اور میڈیا نمائندگان کے جلد انخلاءکے سلسلے میں جاری پاکستانی معاونت سے آگاہ کیا،وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیاسی، اقتصادی، اور تہذیبی حوالے سے دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، انہیں مزید مستحکم بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ پر زور دیا۔آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کابل سے انخلاءکے عمل میں معاونت کی فراہمی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں