6

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ،دسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اجلاس کی صدارت

ملتان،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی جانب سے بریفنگ دی گئی،بریفنگ کے موقع پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تمام سیکرٹریز موجود تھے،شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے 33فیصد علیحدہ بجٹ مختص ہونا بارش کا پہلا قطرہ ہے،انہوں نے کہا کہ وسیب کی تقدیر بدلنے کے لئے تمام اختیارات کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ منتقل ہونا ضروری ہے،جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں یکساں ترقی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے،پی ٹی آئی عوام سے جنوب پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ نبھائے گی،علیحدہ بجٹ جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیوں کےازالے کا آغاز ثابت ہو گا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ
جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ تمام تعصبات سے بالاتر ہے،علیحدہ صوبے کا قیام خطے کی تیز ترین ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا،ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے انکی بروقت تکمیل ضروری ہے،ترقیاتی فنڈز منصوبوں پرخرچ کرنے کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی،جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا ایک پیسہ بھی خ ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے لئے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں،بجٹ میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1کھرب 89 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،نئے مالی۔سال میں جنوبی پنجاب میں 2491ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے،ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد کے لئے مکمل پلان تیار کر لیا گیا ہے،ترقیاتی منصوبوں کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے گی،اجلاس میں ایس اینڈ جی اے ڈی،داخلہ، لوکل گورنمنٹ، انہار، لائیو سٹک کے سیکرٹریز نے شرکت کی،محکمہ جنگلات و جنگلی حیات،زراعت، خزانہ کے سیکریز نے بھی شرکت کی،بورڈ آف ریونیو، صحت،تعلیم اور مواصلات کے محکموں کے سیکرٹریز اور چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ بھی اجلاس میں موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں