17

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بڑے بھائی حاجی عطا محمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بڑے بھائی حاجی عطا محمد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کے بڑے بھائی حاجی عطا محمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے،اسلام آباد سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور خاندان کے دیگر افراد سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات کی خبر سن کردلی دکھ ہوا۔مرحوم ایک اچھے اور نیک انسان تھے،مرحوم کی وفات خاندان کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں