18

وزیر خارجہ مخدوم شا ہ محمود قریشی کا پیر پگاڑ ا کی والدہ اور ممتاز بھٹو کی وفات پر اظہار تعزیت

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورہ کراچی کے دوران پیر پگاڑا کی رہائش گا ہ کنگری ہاﺅس کراچی گئے،جہاں انہوں نے پیر صاحب آف پگاڑاپیرصدر الدین راشدی کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا،انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا،انہوں نے کہا کہ پیر پگاڑا کے خاندان اور قریشی خاندان میں دیرینہ تعلق ہے اور اس تعلق کی تجدید اور مرحومہ کی وفات کے اظہار افسوس کیلئے کنگری ہاﺅس آیا ہوں،انہوں نے کہا مرحومہ کی وفات کا سن کر دلی صدمہ ہوا اللہ تعالی غمزدہ خاندا ن کو صبرو جمیل عطا کرے،بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ممتاز سیاست دان سردار ممتاز علی بھٹو کی رہائش گاہ ڈھیسر ہاﺅس کراچی گئے،جہاں انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے سردار امیر بخش بھٹو سے ان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کی،انہو ں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی،وزیر خارجہ نے کچھ دیر وہاں قیام کیا،اس موقع پر مرحوم کے بڑے صاحبزادے اور خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ممتاز علی بھٹو مرحوم کا سندھ کی سیاست میں ایک اہم مقام تھا، مرحوم کے ساتھ ایک دیرینہ تعلق تھا،مرحوم ایک اچھے اورنیک صفت انسان تھے،مرحوم کی وفات خطے کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے،مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،اس موقع پرایم این اے لال مالھی، ایم این اے جے پرکاش اوکرانی ،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، سابق رکن قومی اسمبلی پیر سیدکاظم علی شاہ آف لکھیاری،پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار، ایم پی اے ملک شہزاد،ایم پی اے ارسلان تاج گمھن سردار رحیم، صدیق خان خاصخیلی ودیگر شخصیات ان کے ہمراہ تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں