13

وسیب نیشنل تحریک نے یو سی کی سطح پر تنظیم سازی کا آغاز کر دیا،چیئرمین آصف خان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں ہر یونین کونسل میں وسیب نیشنل تحریک کی تنظیم سازی کی جائے گی،ہمارا عزم ہے وسیب نیشنل تحریک کا پیغام ہر یوسی کے گھر گھر پہنچایا جائے،جس کیلئے میل فی میل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ان خیالات کا اظہارچئیرمین وسیب نیشنل تحریک آصف خان نے وسیب ہاؤس میں تنظیم سازی کے اہم اجلاس میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سٹی صدر حاجی پیر صاحب ،سینیر نائب صدر ضلع ملتان انجینیر علیم اسلم،ملک عباس صاحب صدر پاکستان ویلفیر بوسن روڈ ملتان انور شہزاد جٹ، صفدر ہانس، عبدالغفور پاکستان ویلفیر،عامر سرفراز پاکستان ویلفیر، محمد مبشر، شاہزیب صدر یوتھ ونگ گلشنِ فیض،رفیع اللہ صدر یوتھ ونگ 18 کسی بدھلہ روڈ، عبدالوحید صدر یوتھ ونگ وہاڑی چوک علی ٹاون،ملک فیاض صدر یوتھ ونگ بند بوسن ملتان محمد رضوان خانیوال، محمد اسد قصبہ مڑل ملک ارسلان،محمد فاروق اور دیگر نے میٹینگ میں شرکت کی چئیرمین وسیب نیشنل تحریک آصف خان نے مزید کہا اپنا علیحدہ صوبہ لینا ہمارا حق ہے جو ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ضرورحاصل کریں گے مجھے خوشی ہے اس تحریک میں نوجوان بڑھ کرحصہ لے رہے ہیں ھم اپنا الگ صوبہ لے کر رہے گئے اس موقع پر سٹی صدر حاجی پیر صاحب سینیر نائب صدر ضلع ملتان انجینیر علیم اسلم نے اپنے خطاب میں کہا ہم زور شور سے الگ صوبے کی تحریک چلارہے ہیں،جس تیزی سے ہر زبان سے تعلق رکھنے والے نوجوان اس تحریک کا حصہ بن رہے ہیں وہ وقت دور نھیں جب ہم اپنا الگ صوبہ حاصل کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں