11

وطن عزیزسے پولیو کا خاتمہ کرنے میں ہر شہری کردار ادا کرے،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کے کہ ضلع بھر میں پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اس سلسلے میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ سمیت عوامی مقامات پر بھی کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ مسافر بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے جنرل بس سٹینڈ،ریلوے سٹیشن اور ائیرپورٹ سمیت تمام مقامات پر کیمپ مکمل فعال ہیں،پولیو مہم کے 3 روز بعد فالو اپ بھی چلایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز سے پولیو کا خاتمہ کرنے میں ہر شہری کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں