12

وفاقی وزیر اطلاعات کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر صدیق ساجد، نائب صدر احمد نواز خان، سیکرٹری جنرل آصف بشیر چوہدری سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عہدیداران کا انتخاب صحافی برادری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اظہار رائے کے بنیادی، جمہوری اور آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، آزاد، فعال اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری قدروں کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی عوام تک پہنچانے میں ‘پی آر اے’ کا کردار لائق تحسین ہے،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل، ان کی فلاح و بہبود، سلامتی اور حقوق کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، امید ہے’ ’پی آر اے‘‘ کے نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں