11

وفاقی وزیر سید فخر امام کی ملتان میں پولیس آفیسر یوسف بھٹی کی بیٹی کی شادی میں شرکت،مبارکباد دی

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام پی ایس او ٹو آر پی او ملتان محمد یوسف بھٹی کی رھائشگاہ پر پہنچے اور محمد یوسف بھٹی کی بیٹی کی شادی میں شرکت کرتے ہوئے مبارکباد دی،انہوں نے دونوں خاندانوں کے ایک نئے رشتے میں بندھن پر پیار اور محبت میں اضافے کی دعا کی اور نئے جوڑے کی ایک خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،دریں اثنا ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی،ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان عامر خان۔نیازی،ایس پی موٹر وے پولیس ندیم اشرف وڑایچ،ایس پی سٹی راؤنعیم،سی ٹی او ملتان عمران جلیل،زونل ہیڈ پاسکو ملتان سجاد حسین کھچی، سید اعزاز حسن گردیزی،سید حسن رضا گردیزی، زونل ہیڈ پاسکو خادم حسین،ریٹائرڈ ایس پی موٹر وے غلام۔جعفر،سید جمیل عباس گردیزی،حاجی شوکت حیات بوسن،ملک۔ظفر احمد راں،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مہر دلبر مہار،ڈی ایس پی موٹر وے پولیس محمد حسن بھٹی، ایڈوکیٹ ملک اعجاز خان،مہر منظور مٹ، محمد عدنان بھٹی ویجیلنس انچارج پاسکو ملتان زون،محمد زاہد اور پی آر او ٹو آر پی اوعبداللہ گل نے بھی شادی میں شرکت کی اور نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارکباد دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں