7

ولائیت آباد نمبر 1 کالونی کے گیٹ بند کرنے بارے اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی

ملتان،ولائیت آباد نمبر 1 کے رہائشی مرزا تنویر احمد کی کالونی کے گیٹ بند کرنے کے بارے میں ڈپٹی کمشنر ملتان کو دی جانے والی درخواست پر کارروائی کے احکامات،احکامات ڈپٹی کمشنر ملتان کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان خواجہ عمیر محمود کو دیئے گئے،خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ولائیت آباد نمبر 1کالونی کے گیٹ بند کرنے پر کاروائی کی،درخواست دہندہ مرزا تنویر احمد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مین روڈ پر واسا کی طرف سے ترقیاتی کام کیا جا رہا ہے اہل علاقہ اپنی آمدورفت کیلئے کالونی کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔کالونی کے گیٹ بند ہونے کی وجہ سے آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان خواجہ عمیر محمود نے موقع چیک کیا اور رہائشیوں سے بات چیت کی۔ ولائیت آباد نمبر 1کے رہائشیوں پر مشتمل وفد نے بھی خواجہ عمیر محمود سے بات چیت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان نے موقع پر موجود رہائشیوں کے وفد کو ہدایت کی کہ کالونی کے گیٹوں کو صبح 5بجے سے رات 10بجے تک گیٹ مکمل کھلے رہینگے اور کسی روکاوٹ اور شناخت کے بغیر ہر شخص کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔رات 10بجے ہر گیٹ پر سکیورٹی گارڈ تعینات کئے جائیں۔10بجے کے بعد شناخت کروانے پر ہر کسی کو گزرنے دیا جائے ورنہ گیٹ گرا دیئے جائیں گے،کالونی کا ایک وفد کل مورخہ 08جولائی بروز جمعرات ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی سے ملاقات کرے گا اور اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں