8

ون ونڈو سیل اور وزیراعظم پورٹل سے ملنے والی درخواستوں پر عمل درآمد تیز کیا جائے،ایم ڈی قیصر سلیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ہے کہ کمپیوٹر سیل روزانہ کی بنیاد پر پاکستان سٹیزن پورٹل اور ون ونڈو سیل پر ملنے والی درخواستوں کو متعلقہ ڈائریکٹوریٹ بھجوانے کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ سیل کو بھی کاپی ارسال کرے،تاکہ متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے کارروائی کا حکم ملنے سے پہلے انفورسمنٹ سیل کارروائی کے لئے تیار ہو،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ے اے نے کہا کہ ون ونڈو سیل اور وزیر اعظم پورٹل سے ملنے والی درخواستوں پر عمل درآمد تیز کیا جائے اور اس بارے میں روزانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ پیش کی جائے،پراگریس رپورٹ پیش کرنے کے لئے تمام شعبہ جات کے سربراہ روزانہ کے اجلاس میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں،تاکہ شکایات پر روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کئے جائیں،اور شہریوں کی شکایات دور کر کے ان کو زیاہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ون ونڈو سیل اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر ملنے والی شکایات پر عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کیا،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے پاکستان سٹیزن پورٹل اور ون ونڈو سیل پر ملنے والی تمام درخواستوں کا جائزہ لیا۔ اور ان درخواستوں پر اب تک ہونے والی کارروائی کی رپورٹ چیک کی،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز پاکستان سٹیزن پورٹل اور ون ونڈو سیل کے حوالے سے شکایات بارے میں اپنی پراگریس روزانہ کی بنیاد پر اجلاس میں پیش کریں،اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیاء،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راؤ ذکا الرحمان، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ، ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی، ڈائریکٹر اربن پلاننگ خواجہ وقاص، ڈپتی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی و دیگر آفیسران شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں