8

وویمن پیس فورم کی تین روزہ ٹریننگ اختتام پذیر،ڈپٹی کمشنر اور سبین گل نے سرٹیفکیٹ کئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے کا کارآمد اور فعال رکن بنائے بغیر معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،حکومت پنجاب نے خواتین بالخصوص ورکنگ وومن کو تحفظ دینے اور انکی قابلیت کو قابل استعمال بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں،انہوں نے کہا کہ ضلعی وومن فورم کے ذریعے امن کے فروغ اور روایتی سوچ کی تبدیلی میں مدد ملے گی،ضلعی انتظامیہ وومن فورم کو مزید موثر بناکر خواتین کو ہنر مند بنانے اور روزگار دینے مختلف منصوبے بھی شروع کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کی ڈسٹرکٹ وویمن پیس فورم کی تین روزہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،ٹریننگ ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ وویمن پیس فورم کی فوکل پرسن و ایم پی اے سبین گل، علی رضا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی شرکت کی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ وویمن پیس فورم اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ٹریننگ ورکشاپ منعقد کرانے کا مقصد خواتین کی استعداد کار میں اضافہ اور انکی صلاحتیوں کا مثبت استعمال ہے،اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کی ترجمان و ایم پی اے سبین گل نے کہا کہ وومن فورم کو پورے ملک کیلئے مثال بنایا جائے گا اور اس کا دائرہ کار بھی بڑھایا جائے گا اور امن کے قیام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے،سبین گل نے کہا کہ خواتین کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیلئے ڈسٹرکٹ وویمن پیس فورم کی جانب سے مختلف پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے،معاشرے میں امن کے فروغ کیلئے خواتین کو اب آگے آنا ہوگا اور فورم کو مزید موثر بنایا جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو خود مختار بنانے کیلئے آگاہی سیمینارز اور ورکشاپس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے والے اداروں میں آنے والی خواتین کیلئے کونسلنگ سیشنز کرائے جائیں گے،بعد ازاں ورکشاپ مکمل کرنے والی خواتین میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور ایم پی اے سبین گل نے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں