10

وہاڑی،اچانک گرنے سے آہنی گرل طالبعلم کے آر پار

وہاڑی(نمائندہ پی این این اردو)وہاڑی نواحی گاؤں 75 ڈبلیو کا طالب علم آہنی جنگلی بازو کے آر پار ہونے سے شدید زخمی ہو گیا،سرجن ڈاکٹر محسن ممتاز نے آپریٹ کر کے بچے کا بازو بچا لیا،تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 75 ڈبلیو بی کا رہائشی تیسری کلاس کا طالب علم عبدالوحید سکول سے چھٹی کے وقت قا ئداعظم پارک میں کھیل رہا تھا اچانک لوہے کے جنگلے کی گرل پر گرا جو اس کے بازو کے آر پار ہو گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگلہ کاٹ کر طالب علم کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے جنگلہ کاٹ کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا بچے کا بازو جو بری طرح زخمی تھا اور جنگلہ نکالنے کی صورت میں شریان کٹنے اور بازو ضائع ہونے کا اندیشہ تھا،جہاں نصف گھنٹے کے آپریشن کے بعد ڈسٹرکٹ سرجن محسن ممتاز نے طالب علم کے بازو سے آہنی گرل کا راڈ نکال کر اس کی نہ صرف شریان کٹنے سے بچا لی بلکہ معذور ہونے سے بھی بچا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں