4

وہاڑی،ایم ایس کی گرفتاری کے احکامات کیخلاف احتجاج،ہسپتال بند

وہاڑی(نمائندہ پی این این اردو)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عدالت کی جانب سے ایم ایس ڈاکٹر فاضل کی گرفتاری کا معاملہ‘آؤٹ ڈور بند سینکڑوں مریض خوار ہو کر رہ گئے،عدالتی حکم کے خلاف ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف نے علامتی احتجاج کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھ لیں،پی ایم اے،ینگ ڈاکٹرز سمیت ہیڈ نرسز بھی کئی گھنٹے ایم ایس آفس میں میٹنگ کرتے رہے جس کے باعث صبح سے ایمرجنسی سمیت اوٹ ڈور بند ہوکر رہ گیا اور سینکڑوں مریض ذلیل و خوار ہو گئے کئی مریض ڈاکٹروں کے انتظار میں پریشان دکھائی دیئے جس پر لواحقین نے وزیر صحت پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا جبکہ کئی گھنٹوں کی میٹنگ کے بعد ڈاکٹرز کا وفد سیشن جج سے ملاقات کیلئے روانہ ہوا سیشن جج سے ملاقات میں دونوں فریقین کے درمیان افہام و تفہیم سے معاملات طے پاگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں