15

وہاڑی،مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف بینڈ باجے بجا کر احتجاج

وہاڑی،بینڈ باجا بجانے والے افراد کا بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف انوکھا احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے بابا صادق، نوید انجم کی قیادت میں بینڈ باجے بجاکر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا بینڈ باجا بجانے والے افراد کا بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف انوکھا احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے بینڈ باجے بجاکر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ ملک میں آئے روز مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہاہے جس سے غریب آدمی کا جینا محال ہوچکاہے۔ پہلے لگنے والے لاک ڈاون کے دوران گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی تھی۔اب اگر لاک دوبارہ لگایاگیا تو بچے بھوکے مرجائیں گے۔ مسلسل کاروبار بند رہنے کی وجہ سے گھروں کے حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب بینڈ باجا بجانے والوں کو عید کے موقع پر امداد دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں