6

وہاڑی روڈ کی کارپیٹنگ کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں،ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان قیصر سلیم نے کہا ہے کہ وہاڑی روڈ شہر کی اہم اور مصروف شاہراہ ہے،اس شاہراہ کی کارپیٹنگ کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اور کارپیٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل واسا نئی سیوریج لائن ڈالنے کا کام بھی جلد از جلد مکمل کرے ،تاکہ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے اور واسا افسران ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے اس منصوبے کی بروقت تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار وہاڑی روڈ کی کارپیٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل غلہ گودام ولایت آباد سے چونگی نمبر 22 تک نئی سیوریج لائن ڈالنے کے سلسلے میں موقع کا دورہ کرتے ہوئے کیا،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال، ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے غلام نبی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج ساؤتھ ڈویژن عارف عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے منعم سعید سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے،اس دوران ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ناز سنیما سے غلہ گودام تک 24 انچ قطر کی 8 سو فٹ نئی لائن کا کام مکمل ہوچکا ہے،جبکہ اب غلہ گودام سے 22 نمبر چونگی تک مزید 13 سو فٹ 24 انچ قطر کی نئی سیوریج لائن ڈالنے کا کام باقی ہے،جس پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے سیوریج لائن ڈالنے کا کام جلد از جلد مکمل کرکے روڈ کو کارپیٹنگ کیلئے ایم ڈی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں