18

وہاڑی سرکل میں محکمانہ کیسز میں 5 لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو وہاڑی سرکل خالد نذیر نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے5 لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں،پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سردار پور جھنڈیر سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹس IIمحمد ندیم اور مشتاق احمد کے موجودہ سکیل میں ایک، ایک سال کے لئے ایک درجہ کمی کردی ہے،فیصل ٹاؤن سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ IIمحمد ریحان،سٹی سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ IIصفدر امام، موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ کمی اور حاجی شیرسب ڈویژن بوریوالہ کے لائن سپریٹنڈنٹ IIاحسن علی رضا کی ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں