9

وہاڑی چوک میٹرو سٹیشن نزد لنگر خانہ،پڑنے والے گڑھے کو مٹی اور ریت سے بھر کر سڑک کو لیول کر دیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)وہاڑی چوک میٹرو سٹیشن نزد لنگر خانہ کے قریب فٹ پاتھ کے نیچے گڑھا پڑنے پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ا ے قیصر سلیم کے سخت ردعمل کی وجہ سے فوری ایکشن،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے سے رپورٹ طلب کر لی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم عارف ضیا گجر اور ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی کو فوری موقع چیک کرکے روڈ مرمت کرنے کی ہدایت،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے اور ڈائریکٹر انجینئرنگ کی پیش کی گئی،رپورٹ کے مطابق زیادہ بارشوں کی وجہ سے لنگر خانہ وہاڑی چوک کے قریب مین روڈ کے ساتھ بنائے گئے نالے کی دیوار میں دراڑ پڑنے سے پانی کا بہاؤ سڑک کی دوسری جانب ہونے پر سروس روڈ کا تھوڑا سا ائیریا متاثر ہوا ہے،فٹ پاتھ کے نیچے نالے کی ٹوٹی ہوئی دیوار مرمت کر دی گئی جبکہ سروس روڈ پر پڑنے والے گڑھے کو مٹی اور ریت سے بھر کر سڑک کو لیول کر دیا گیا اور اس پر کنکریٹ ڈالا جا رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیاء گجر اور ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی کو مرمتی کام فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں