2

وہوا،رود کوہیوں میں طغیانی موٹرسائیکلیں بہہ گئیں، مسافر ڈالہ پھنس گیا

وہوا(نمائندہ پی این این اردو)وہوا کے مغرب میں واقع کوہ سلیمان کے سلسلہ پر طوفانی بارشوں کے بعد برساتی ندی نالوں اور رودکوہی کوڑا میں شدید طغیانی، پہاڑی بارشوں کا پانی وہوا کی نواحی بستی مسلم آباد میں داخل، وہوا سے ٹرائبل ایریا زمری پلاسین جانے والا مسافر ڈالہ جبکہ وہوا سے نواحی قصبہ جروار جانے والے چار مسافر رودکوہی کوڑا کے سیلابی ریلے میں پھنس گئے، موٹر سائیکل سیلابی پانی میں بہ گئے جبکہ مسافروں اور ڈالہ کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچالیا ‘ کوہ سلیمان کے مختلف علاقہ جات میں گزشتہ شب شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی شدید آندھی کے باعث درجنوں کچی پکی دیواریں اور درخت گر گئے بارش کے بعد رودکوہی کوڑا سمیت دیگر ندی نالوں میں طغیانی آگئی سیلابی ریلے نواحی قصبہ مسلم آباد کے رہائشیوں اللہ ڈتہ لاشاری اور نعمت اللہ لاشاری کے گھر داخل ہوگیا تاہم قصبہ مکینوں نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے سیلابی پانی کا رخ قصبہ سے دوسری جانب موڑ دیا جس سے بڑے نقصان کا خدشہ ٹل گیا دوسری جانب رودکوہی کوڑا میں بھی شدید طغیانی آگئی وہوا سے موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر نواحی قصبہ جروار جانے والے چار افراد جن میں قدرت اللہ، محمد عمر، محمد زاہد اور ان کا ایک اور ساتھی تل کوتانی کے مقام پر سیلابی ریلوں میں پھنس گئے جس سے ان کے دو موٹر سائیکل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تاہم مسافروں کی چیخ و پکار سن کر مقامی آبادی کے افراد اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے چاروں افراد کو سیلابی ریلوں سے بچا لیا وہوا سے ٹرائبل ایریا زمری پلاسین جانے والا ایک مسافر ڈالا بھی لزدان کے قریب رودکوہی کوڑا کے سیلابی ریلوں میں پھنس گیا ڈالا میں کئی مسافر اور مریض سوار تھے جنہیں مقامی افراد نے ڈالا سمیت بچالیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں