13

وہوا اور تونسہ کےلئے اربوں روپے مختص،موجودہ سال ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا گیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ثاقب ظفر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے وہوا اور تونسہ کےلئے اربوں روپے مختص کردئیے،موجودہ سال ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا گیا ہے،ڈیرہ غازی خان میں ویمن یونیورسٹی کے علاوہ تونسہ یونیورسٹی کےلئے بھی فنڈز رکھ دئیے گئے ہیں،مراکز صحت اور تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے،روڈ نیٹ ورک بہتر کرنے کے ساتھ فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو جدت دی جائے گی،پہاڑوں کو کاٹ کر بلوچستان اور خیبر پختونخواہ صوبوں کو ملایا جارہا ہے،روڈ نیٹ ورک سے زمینی فاصلے کم ہوں گے،کوہ سلیمان رینج میں سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے،ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر کا مزید کہنا ہے کہ سوڑا ڈیم کی تعمیر پر ساڑھے چار ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،جکد کام شروع ہوگا،سوڑا ڈیم سمیت رود کوہیوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کےلئے مزید ڈیم تعمیر ہوں گے،تونسہ میں ماڈل ڈیرہ فارم پر اڑھائی کروڑ روپے خرچ ہوں گے،انہوں نے دورہ کے دوران کہا کہ اہل علاقہ ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں