3

ویسٹ منیجمنٹ سی ای او فاروق ڈوگر کا یونین کونسل 48 کا دورہ،شہریوں سے صفائی بارے فیڈ بیک لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے گلی کوچوں میں صفائی کا آڈٹ شروع کردیا ہے،سی ای او نے یونین کونسل 48 کے محلے اور رہائشی کالونیوں میں پیدل چل کر صفائی کا جائزہ لیا اور محلہ جھوک مایہ اور مدینہ کالونی میں گھروں پر دستک دیکر شہریوں سے صفائی بارے فیڈ بیک لیا،

انہوں نے دکانداروں اور شہریوں سے بھی گفتگو کی اور صفائی بارے رائے لی،محمد فاروق ڈوگر نے ایم ڈبلیو ایم سی کی آپریشنل کمانڈ کو ہیڈ آفس طلب کیا اور ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے گلی کوچوں کی صفائی ستھرائی ترجیحات میں شامل ہے،شاہراہوں کے ساتھ ساتھ تنگ اور گنجان محلے اور گلیوں میں بھی صفائی کی خود چیکنگ کروں گا،انہوں نے کہا کہ تمام ورکرز ڈیوٹی اوقات کے دوران فیلڈ میں نظر آئیں،ڈیوٹی سے غیر حاضری پر سخت کاروائی ہو گی،محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،سی ای او نے موسم کی شدت کی پرواہ کئے بغیر شہر کی صفائی برقرار رکھنے پر ورکرز کو خراج تحسین کیا،منیجر آپریشنز،ڈپٹی منیجرز اور سیکٹر انچارج بھی اس موقع پر موجود تھے،

دریں اثناءسی ای او محمد فاروق ڈوگر نے علی الصبح واٹر ورکس روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر صفائی کا صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں