6

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،14 اقسام کی گاڑیوں کیلئے خریدے گئے ٹائروں کی پہلی کھیپ ملتان پہنچ گئی

ملتان(سٹآف رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی عیدالضحیٰ کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں،کمپنی کی دو برس سے خراب مشینری شاہراہوں پر آنے کیلئے تیار ہو گئی ہے اور ایم ڈبلیو ایم سی کی 14 اقسام کی گاڑیوں کے لئے خریدے گئے ٹائروں کی پہلی کھیپ ملتان پہنچ گئی،ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے کمپنی ورکشاپ کا دورہ کیا،کمپنی منیجرز داود مکی،آصف شبیر، عقیل احمد،عمران خان اور فہیم لودھی،اسسٹنٹ منیجر کمیونی کیشن فریحہ ہاشمی اور ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل سمیع اللہ بھی انکے ہمراہ تھے،گاڑیوں کے لئے ٹائرز اور سپیئرپارٹس کی خریداری کی خوشی میں کیک کاٹا گیا،تقریب میں ورکشاپ کے عملے نے بھی شرکت کی،ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی گاڑیوں کے ٹائرز انتہائی ناکارہ ہوچکے تھے،اب ان گاڑیوں کے لئے1کروڑ70 لاکھ روپے کی لاگت سے490 ٹائرز خریدے جارہے ہیں،کنٹریکٹرز نے گاڑیوں کے لئے ٹائروں کی ترسیل شروع کر دی ہے،ٹائر خریدنے کے لئے دو کنٹریکٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، فخرالاسلام ڈوگر نے بتایا کہ کمپنی انتظامیہ نے دو سال سے اینٹوں پر کھڑی گاڑیوں کی مرمت کا بیڑا اٹھایا ہے،انہوں نے کہا کہ کمپنی ورکرز عیدالاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی کے ذریعے شہریوں کے دل جیتیں گے اور کمپنی کارکردگی کے حوالے سے اہلیان ملتان کے معیار پر پورا اترے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں