5

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی کیلئے پلان تشکیل دیدیا

ملتان(جلیس جہانگیر سے)ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی کے لئے ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی ہے،اور کمپنی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے”خدمت آپ کی دہلیزپر”پروگرام کے تحت ہفتہ عیدالاضحیٰ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،پلان کے مطابق کمپنی کے آپریشنل ونگ کے تمام سٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں گی اور لعید کے تینوں ایام میں آپریشنل ونگ اور ورکشاپ کا سٹاف12 گھنٹے کام کرے گا،ملتان ویسٹ منیجمبٹ کمپنی کے آپریشنل سٹاف کا منیجر آپیشنز داود مکی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں ڈپٹی منیچرز انوارالحق، عثمان خورشید، حبیب ظفر اور بلال بھٹہ اور سیکٹرز انچارج نے شرکت کی۔منیجر آپریشنز داود مکی نے اجلاس کو بتایا کہ عید آپریشن کے لئے225 گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنے کے لئے کنٹریکٹ کر لیا گیا ہے،عرق گلاب، فینائل، چونا اور وائٹ پاوڈر کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عید نماز کے پیش نظر عید گاہوں اور بڑی جامعہ مساجد میں صفائی کا آغاز عید سے ایک دن قبل شروع کردیا جائے گا جبکہ عید کے ایام میں آپریشنل ونگ کا سٹاف 12 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے گا اور انہیں لنچ اور پانی فیلڈ میں فراہم کیا جائے گاداود مکی نے بتایا کہ صفائی آپریشن کا آغاز علی الصبح کر دیا جائے گا،قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لئے شہر میں14 سیکنڈری کلکشن پوائنٹ قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے عیدایام میں روزانہ شام 6 بجے تک زیرو ویسٹ کا ٹارگٹ دیا ہے۔آپریشنل سٹاف ہر صورت اس ہدف کو حاصل کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں