3

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی کے موقع پرعوامی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے کنٹرول روم فعال کردیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کے لئے کنٹرول روم فعال کردیا ہے،یہ کنٹرول روم عید کے تینوں ایام میں صبح8 بجے سے رات10 بجے تک کھلا رہے گا،قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اٹھانے بارے شہری ہیلپ لائن1139 پر شکایت کر سکتے ہیں جبکہ موبائل نمبر 9215555-0305 پر ایڈریس کے ساتھ شکایت پر مبنی تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ بھی کی جا سکتی ہیں،اس کے علاوہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی فیس بک پر بھی شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔شہری “خدمت آپ کی دہلیز پر” ایپ کے ذریعے بھی کمپلینٹ کر سکتے ہیں،شکایت موصول ہونے پر کنٹرول روم کا نمائندہ فوری طور پر فیلڈ میں موجود عملے کو شکایت اور ایڈریس بارے آگاہ کرے گا جبکہ شکایت کا ازالہ کرنے کے بعد فیلڈ میں موجود عملہ کنٹرول روم کو تصویری ثبوت ارسال کرکے گا،ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے اعلی افسران کنٹرول روم میں آنیوالی شکایات کو براہ راست مانیٹر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں