17

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ورکرز کی جانفشانی کو سراہنے کیساتھ انکی فلاح و بہبود پر بھی فوکس کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو وی آئی پی وزٹ پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر کمپنی انتظامیہ کو شاباش دی ہے،ڈپٹی کمشنر نے خدمت آپکی دہلیز مہم میں اسی عزم سے صفائی آپریشن جاری رکھا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری یونین کونسلز کے ساتھ نواحی علاقوں میں بھی آپریشن کیا جائے،تاکہ ضلع بھر میں مثبت تبدیلی نظر آئے،دریں اثنا منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے بھی عملہ صفائی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ورکرز کی جانفشانی کو سراہنے کے ساتھ انکی فلاح و بہبود پر بھی فوکس کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں