9

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا عید کے ایام میں 14 ہزار ٹن آلائشیں تلف کرنے کا ہدف مقرر

ملتان،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشیں اٹھانے کے پلان کی کامیابی کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے،ملتان شہر کے 14سیکٹرز میں پارلیمنٹیرین کے مقرر کئے گئے فوکل پرسنز کے ساتھ مشاورت شروع کر دی گئی،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر سے نشتر سیکٹر کے فوکل پرسنز کے وفد نے ملاقات کی،پانچ یونین کونسلز کے فوکل پرسنز ملک معاویہ،سلیم اللہ خان،حسن خان، اشرف ناصر،عاصم کالرو اور اشفاق احمد وفد میں شامل تھے،ڈپٹی منیجر آپریشنز عثمان خورشید، سیکٹر انچارج اور سپروائزر بھی ملاقات میں موجود تھے،ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید پلان کامیاب بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے،ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ جانور کی قربانی کرنے والے گھروں میں آلائشوں کے لئے خصوصی بیگ فراہم کئے جائیں گے،ہر یونین کونسل میں لوڈر،ٹرالی،فرنٹ بلیڈ ٹریکٹر،سوزوکی پک اپ،لوڈر رکشے فراہم کئے جائیں گے،ایم ڈی نے مزید کہا کہ شہری جانوروں کی آلائشیں گلی اور سڑک پر پھینکنے کے بجائے کمپنی ورکرز کے حوالے کریں،فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ فوکل پرسنز اپنے علاقوں میں شہریوں کو آلائشیں ٹھکانے لگانے کے حوالے سے آگاہی دینے میں تعاون کریں،روزانہ ایک سیکٹر کے فوکل پرسنز کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں اعتماد میں لیا جائے گا،ٹوٹ پھوٹ کا شکار کنٹینرز کی مرمت میں تیزی لائی جارہی ہے،فخرالاسلام ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب میں”خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام جاری ہے،عید صفائی کو خدمت پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے جسے لاہور سے بھی مانیٹر کیا جائے گا،کمپنی نے عید کے تینوں ایام میں 14ہزار ٹن آلائشیں تلف کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے،ایم ڈبلیو ایم سی عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے حوالے سے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں