18

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا چوک کچہری سمیت مرکزی مقامات پرگرینڈ صفائی آپریشن،شجرکاری بھی کی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے چوک کچہری سمیت مرکزی مقامات پر بھرپور صفائی آپریشن کیا،منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر کی ہدایت پر خصوصی صفائی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے،سپیشل سکواڈ نے آپریشن کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر افس،چوک کچہری،گھنٹہ گھر سمیت مرکزی شاہرائیں صاف کیں اور چھڑکاؤ بھی کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور منیجر آپریشن داؤد مکی نے صفائی آپریشن کی نگرانی کی،صفائی آپریشن کے دوران ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے پلانٹ فار پاکستان مھم کے سلسلے میں گرین بیلٹس اور لان میں پودے بھی لگائے گئے،قبل ازیں علی الصبح آپریشن کے دوران چونا اور چھڑکاؤ کرکے مقامات کو صاف کیا گیا جس نے شہریوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ کمپنی انتظامیہ صفائی کے ساتھ شجرکاری مھم میں بھی پیش پیش ہے تاکہ شہر کو صاف کرنے کے ساتھ سرسبز و شاداب بھی بنایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح ٹاؤن سے شجرکاری فیز ون کا آغاز کردیا گیا ہے اس مہم کے دوران سرکاری عمارات،سکولز،گرین بیلٹس اور پلاٹوں میں شجرکاری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں