12

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جشن آزادی کے حوالے سے تقریب،کیک کاٹا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی علی شہزاد کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے جشن آزادی کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا،اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر السلام ڈوگر کی سربراہی میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا،چوک حرم گیٹ میں منعقدہ تقریب میں کثیر تعداد میں سینٹری ورکرز نے شرکت کی،جبکہ ڈپٹی منیجر انوار الحق بھی اس موقع پر موجود تھے،تقریب میں خصوصی طور پر اقلیتی سینٹری ورکرز کو جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک کیا گیا،منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر السلام ڈوگر نے کہا کہ وطن عزیز کو صاف ستھرا بنانے میں عملہ صفائی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اس لئے کمپنی انتظامیہ نے آج یوم پاکستان کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آزادی کی خوشیوں میں شامل کیا ہے،فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر بحیثیت ذمہ دار شہری ہم سب یہ عہد کریں کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں گے اس دھرتی کو آلودہ ہونے سے بچائیں گے،بعد ازاں سینٹری ورکرز نے جشن آزادی کے حوالے سے ریلی بھی نکالی اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں