3

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے 14 آگاہی کیمپ،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے چوک کمہارانوالہ میں قائم آگاہی کیمپ کا دورہ کیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ملتان شہر میں 14 آگاہی کیمپ سجا دئیے ہیں،آگاہی کیمپس سے شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کے لئے پلاسٹک بیگ فراہم کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے چوک کمہارانوالہ میں قائم آگاہی کیمپ کا دورہ کیا،ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر اور منیجر اور ڈپٹی منیجرز آپریشنز بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی صفائی کے حوالے سے تیار کئے گئے عید پلان کی کامیابی کے لئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے،وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر”خدمت آپ کی دہلیز”پروگرام کے تحت ہفتہ عیدالاضحیٰ پر ہمارا فوکس ہے،علی شہزاد نے کہا کہ شہری آلائشوں کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر ورکرز کے حوالے کریں یا کنٹینرز میں ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ شہری آلائشوں کو گلیوں،سڑکوں اور سیوریج سسٹم میں پھینکنے سے اجتناب کریں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کی جانب سے کمپنی کی گاڑیوں کے فلیٹ مارچ کے اقدام کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ فلیٹ مارچ کے اقدام سے شہریوں کو کمپنی سروسز بارے آگاہی ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں