14

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا جنرل بس سٹینڈ پر صفائی آپریشن،کوڑے اور مٹی کے ڈھیروں کا صفایا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے جنرل بس سٹینڈ پر بھرپور صفائی آپریشن کیا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے نے بھاری مشینری کے ساتھ بس سٹینڈ پر کوڑے اور مٹی کے ڈھیروں کا صفایا کیا،اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے صفائی آپریشن کی نگرانی کی،صفائی آپریشن کے دوران اے سی و نان اے سی بس اڈوں سمیت ویگن سٹینڈز کو صاف کرکے دیدہ زیب بنایا گیا اور بس سٹینڈ کے ٹرمینل بھی دھوئے گئے،صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور عملے سے ملاقات کی،فخرالسلام ڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ سمیت عوامی مقامات کی صفائی کا ٹاسک دیا ہے،عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو کہ تمام یونین کونسلز میں صفائی سے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔قبل ازیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سے علی الصبح مخلتف علاقوں میں صفائی آپریشن بھی کیا گیا اور کوڑا کرکٹ اٹھاکر لینڈ فل سائٹس پر پہنچایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں