7

ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کامیابی سے مکمل،100فیصد سے زائد ہدف حاصل

ملتان،ترجمان محکمہ صحت،جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی پنجا ب کے 7اضلاع مظفرگڑھ، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان میں بھی 14جون تا 26 جون 2021 تک جاری رہنے والی ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات کی دوسری مہم کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے،جبکہ جنوبی پنجاب کے باقی چار اضلاع ملتان، ڈیرہ غازیخان، راجن پور اور لیہ ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات کی پہلی مہم میں شامل تھے،تفصیلات کے مطابق حالیہ مہم میں جنوبی پنجاب 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 21 لاکھ 3 ہزار 745 بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچائو کی ویکسینیشن کا مجموعی ہدف دیا گیا تھا،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کی بدولت جنوبی پنجاب میں کل 22 لاکھ 62 ہزار 448 بچوں کو ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے،ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات کی اس مہم میں کل 1600 ٹیموں نے حصہ لیا،مزید تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ میں 241 ٹیموں کی مدد سے کل 4 لاکھ 60 ہزار 293 بچوں کو ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے،جبکہ ضلع کا ہدف 4 لاکھ 16 ہزار 837 تھا،ضلع خانیوال میں 513 ٹیموں کی مدد سے کل 2 لاکھ 65 ہزار 253 بچوں کو ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے جبکہ ضلع کا ہدف 2 لاکھ 33 ہزار 820 تھا۔ ضلع وہاڑی میں 105 ٹیموں کی مدد سے کل 2 لاکھ 13 ہزار 146 بچوں کو ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے جبکہ ضلع کا ہدف 1 لاکھ 85 ہزار 148 تھا۔ضلع لودھراں میں 60 ٹیموں کی مدد سے کل 1 لاکھ 19 ہزار 445 بچوں کو ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے جبکہ ضلع کا ہدف 1 لاکھ 3 ہزار 260 تھا۔ ضلع بہاولپور میں 267 ٹیموں کی مدد سے کل 4 لاکھ 74 ہزار 543 بچوں کو ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے جبکہ ضلع کا ہدف 4 لاکھ 64 ہزار 724 تھا۔ ضلع بہاولنگر میں 127 ٹیموں کی مدد سے کل 2 لاکھ 29 ہزار 919 بچوں کو ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے جبکہ ضلع کا ہدف 2 لاکھ 19 ہزار 800 تھا۔ اس طرح ضلع رحیم یار خان میں 287 ٹیموں کی مدد سے کل 4 لاکھ 99 ہزار 849 بچوں کو ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے جبکہ ضلع کا ہدف 4 لاکھ 80 ہزار 156 تھا۔ ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات کی اس خصوصی مہم میں ہدف کے حصول میں ضلع مظفر گڑھ کی کارکردگی 110 فیصد، خانیوال کی 113 فیصد جبکہ وہاڑی اور لودھراں کی 115 فیصد، ضلع بہاولپور کی کارکردگی 102 فی صد، بہاولنگر کی 105 فیصد اور رحیم یار خان کی 104 فیصد کارکردگی رہی،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے حالیہ ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات کی خصوصی مہم میں 100 فیصد سے زائد اہداف حاصل کرنے پر اپنے پیغام میں متعلقہ چیف ایگزیکٹو افسران محکمہ صحت کو مبارکباد اور تمام دیگر افسران، سپروائزرز ویکسینیٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سوشل موبلائزز کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ جات کی خصوصی مہم کی کامیابی سے تکمیل سے جنوبی پنجاب میں ٹائیفائیڈ کو کنٹرول کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی، انہوں نے مزید کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت کی تمام سہولیات ان کی دہلیز پر بلاامتیاز فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں