12

ٹبہ سلطانپور میں ایک ہفتے کے دوران بچے غائب ہونے کا تیسرا واقعہ

ٹبہ سلطانپور،ٹبہ سلطان پور میں بچے غائب ہونے کا تیسرا واقعہ‘ دس سالہ یتیم بچے صدام حسین بھی غائب ہو گیا،تفصیل کے مطابق ٹبہ سلطانپور سے تیسرا بچہ غائب ہوگیا ہے کچھ دن قبل چک نمبر160ڈبلیوبی کے رہائشی محمد جاوید سیویترہ کا13سالہ لڑکامحمدحسن غائب ہوگیا۔ ابھی پولیس ڈھونڈنے میں مصروف عمل تھی کہ چک نمبر 330 ڈبلیو بی کارہائشی دس سالہ بچہ محمد حمزہ ولدعبدالرشید کے غائب ہونے کی اطلاع ملی اور ابھی دونوں کا کچھ پتہ ہی نہیں چلا تھا کہ گزشتہ روزوارڈنمبر5سے دس سالہ یتیم بچے صدام حسین ولدمحمدمنظور کے غائب ہونے کی اطلاع مل گئی۔ پے درپے واقعات کے باعث والدین اوردیگرشہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیاہے۔پولیس نے گزشتہ شب زیردفعہ363ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے چھان بین کا دائرہ وسیع کردیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں