18

ٹبہ سلطان پور میں پینے کے صاف پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین

ٹبہ سلطانپور،قصبہ ٹبہ سلطان پور میں میٹھا اور صاف ستھرے پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے اور تاحال نہ تو واٹر فلٹریشن پلانٹس کی ڈویلپمنٹ کروائی جا سکی ہے جس کے باعث شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر نہر گیارہ ایل پرلگے پانی کے نلکوں کے ذریعے کینیں بھر کر پانی فروخت کرنے والوں سے پانی خریدناپڑرہا ہے اس وقت تیز ترین گرمی اور گھنٹوں لوڈشیڈنگ میں شہر کے بیس سے پچیس ہزار گھر میں صرف رکشوں کے ذریعے پانی کی فراہمی ناممکن ہو چکی ہے،جس کے باعث شہری تڑپ اٹھے ہیں کیونکہ میٹھے اور صاف ستھرے پانی کے انتظار شام تک انتظار کرنا پڑتا ہے،شہریوں ندیم شاہ ،عارف خان عبدالرزاق،محسن علی،ناصرحسین،وجاہت حسین ودیگرنے شدیداحتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر واٹرفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کرواکر گرمی کی اس شدت میں میٹھے اورصاف ستھرے پانی کی سہولت میسر کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں