7

ٹرانس جینڈر کمیونٹی کا تعلیم کیلئے جنوبی پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ شروع

ملتان،ملتان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی تعلیم کے حوالے سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے پائلٹ پراجیکٹ پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا، نصاب کے تعین اور تدریسی عملے کو تربیت دینے کے لئے ماہرین تعلیم کو ٹاسک دے دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ملتان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے افراد کی تعلیم کے حوالے سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے پائلٹ پراجیکٹ پر عمل درآمد تیز کر دیا گیا ہے،اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک اہم اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) عطاء الحق کی زیر صدارت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری (سکولز ایجوکیشن) محمد انصر سیال سمیت محکمہ تعلیم کے افسران اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب، اس خطے میں تعلیم کے فروغ کے لئے غیر معمولی اقدامات کر رہا ہے اور پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائی سکول ملتان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لئے بہت جلد کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا، ٹرانس جینڈر افراد کی سہولت کے پیش نظر یہ کلاسز شام کے اوقات میں منعقد کی جائیں گی، جبکہ شہر کے مخصوص علاقوں سے پک اینڈ ڈراپ سروس کے علاوہ ٹرانس جینڈر طلبہ کو کپڑے، جوتے، فیس اور بستے بھی مہیا کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو پڑھائے جانے والے نصاب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایات پر ٹرانس جینڈرز کو تعلیم دینے والے عملے کی تربیت اور تعلیمی نصاب کے تعین کے لئے سائنس، اردو، ریاضی اور دیگر نصابی مضامین کے سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ اساتذہ و ماہرین تعلیم کو ٹاسک دیا گیا، اس موقع پر JICA کے ڈپٹی چیف عابد گل نے اجلاس کے شرکاء کو ایڈوانسنگ کوالٹی آلٹرنیٹو لرننگ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں