4

ٹرانس جینڈر کیمونٹی کو تعلیم،تدریسی عملے کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

ملتان،ٹرانس جینڈرکمیونٹی کی تعلیم کے سلسلے میں تدریسی عملے کی Accelerated لرننگ پروگرام کے تحت ہونے والی سہ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام یہ ٹریننگ ورکشاپ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے اشتراک سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان کے کمیٹی روم میں منعقد کی گئی تھی،جس میں اساتذہ کرام، ماہرین تعلیم اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی،JICA کی طرف سے ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء کو ایڈوانسنگ کوالٹی آلٹرنیٹو لرننگ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا،واضح رہے کہ سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی طرف سے ٹرانس جینڈرکمیونٹی کو تعلیم دینے والے عملے کی تربیت اور تعلیمی نصاب کے تعین کے لئے سائنس، اردو، ریاضی اور دیگر نصابی مضامین کے سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ اساتذہ و ماہرین تعلیم کو ٹاسک دیا گیا تھا، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی طرف سے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرپہلے مرحلے میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائی سکول ملتان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لئے کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔ ٹرانس جینڈر افراد کی سہولت کے پیش نظر یہ کلاسز شام کے اوقات میں منعقد کی جائیں گی، جبکہ شہر کے متعینہ مقامات سے پک اینڈ ڈراپ سروس کے علاوہ ٹرانس جینڈر طلبہ کو کپڑے، جوتے، فیس اور بستے بھی مہیا کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں