9

ٹمبر مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں،انجمن تاجران کا پولیس تھانہ قطب پور کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے مرکزی صدر حافظ صادق حسین کی قیادت میں تاجران آئے روز ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں عہدیدران شیخ سجاد،نقاش احمد،مرزا سہیل اصغر،ملک عبدالخالق،مرزا صغر،فرید غوری چوہدری لیاقت نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ صادق نے کہا کہ تاجر برادری کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،جبکہ ٹمبر مارکیٹ کے تاجر پولیس تھانہ قطب پور کی جانب سے موثر گشت نہ ہونے کی وجہ سے چوروں ،ڈاکوﺅں کے رحم وکرم پر ہیں 20روز قبل بھی صبح سویرے ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر تاجروں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے تھے،جس پر تھانہ قطب پور پولیس نے کاغذی کاروائی کے سوا کچھ نہ کیا،گذشتہ روز بھی دن دیہاڑے 3نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر ٹمبر مارکیٹ کے تاجر نقاش احمد کو گن پوائنٹ پر زبر دستی معبوس کر کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقدی لوٹ لی اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرارہوگئے،انہوں نے مزید کہا کہ چور ڈاکو سرعام تاجروںکے ساتھ لوٹ مار کر رہے ہیں،جرائم کی شرح خطر ناک حد تک بڑھ گئی ہے جبکہ پولیس تاجروں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،انہوں نے کہا ہے جس علاقہ میں ڈکیتی کی واردات ہو انتظامیہ اس تھانہ کے ڈی ایس پی ،ایس ایچ او سے پوچھ گچھ کرے جرائم پر قابو پانے کے لئے مارکیٹوں میں پولیس گشت بڑھایا جائے اور ٹمبر مارکیٹ میں پولیس چوکی قائم کی جائے اور تاجروں سے جو ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں ان کو برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ تھانہ قطب پور سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے اگر یہی حال رہا تو تاجران سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے ہماری وزیر اعلی پنجاب آرپی او ،سی پی او سے اپیل ہے کہ تاجران کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے تھانوں میں ایماندار اور قابل عملہ تعنیات کیا جائے اور تاجروں کو تحفظ دیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں