11

ٹمبر مارکیٹ میں ڈکیتی کی وارداتیں،تاجروں کو سخت ردعمل پر مجبور کررہی ہیں،صدر مہر محمد شاکر

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے صدر مہر محمد شاکر نے کہا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ میں بڑھتی ڈکیتی چوری کی وارداتیں تاجروں کو سخت ردعمل پر مجبور کررہی ہیں، سی پی او ملتان سے ملاقات میں اس بارے اظہار کیا لیکن رزلٹ صفر اور الٹا وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے،ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارکیٹ عہدیداران کے ہنگامی و احتجاجی ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں قمر زمان خان وزیر،میزبان فرحان تھہیم،زمان تھہیم،شیخ طاہر،مہران قریشی،عبدالعزیز سومرو،چوہدری حماد ناظر،ملک طارق بھٹہ،اللہ نواز غوری،امام بخش تھہیم،شیخ عابد،سلطان علی،محمد آصف،ملک عبدالقدوس ارائیں،خورشید احمد،ملک صدیق تھہیم،کوثر صدیقی،خالد خان،شہزاد خان،نعمان خان،ضلع خان بھی شریک تھے،اجلاس میں حالیہ ڈکیتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزمت کی اور پولیس کی نااہلی کا آر پی او سی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،مہر محمد شاکر،قمر زمان خان وزیر،فرحان تھہیم اور شیخ طاہر نے کہا کہ آر پی او سی پی او ہمارے تحفظات اور خدشات کو خاطر میں لائیں اور ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کو تحفظ دلوائیں بصورت دیگر تاجر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں