14

ٹمبر مارکیٹ ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف انجمن تاجران کا اجلاس،پولیس گشت کو موثر بنانے کا مطالبہ

ملتان،ٹمبر مارکیٹ میں تاجروں کے ساتھ ڈکیٹی کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران دیار ایسوسی ایشن ٹمبر مارکیٹ کا اجلاس قمر زمان وزیر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں صدر دروازہ ایسوسی ایشن شیخ محمد طاہر، صادق بلوچ، مہران علی قریشی، انور شاہ ، زین اللہ خان ،وحید خان ،صدر آرا یونین سا جد حسین ،سعید احمد ،صورت اللہ حاجی حبیب اللہ،حاجی اکرام ،احمد خان، شاہ زیب وزیر،عالم زار خان سمیت تاجران نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان وزیر نے کہا کہ گذشتہ روز ٹمبر مارکیٹ میں اسلحہ کے زور پر تاجروں کے ساتھ پر تشدد ڈکیٹی کی ہونے والی واردات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جس میں 30 کے قریب تاجروں کو اسلحہ کے زو رپر لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا گیا،15پر کال کے بعد پولیس تھانہ قطب پور نے موقع پر کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے یقین دہانی کر وائی کہ جلد ان ڈاکوﺅں کو گرفتار کر کے کیفر کر دا رتک پہنچایا جائے گا ،قمر زمان وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ میں روزانہ کروڑوں کی خریداری ہوتی ہے جبکہ تاجران نے سیکورٹی کا کوئی معقول انتظام نہ کررکھاہے مارکیٹ میں ایک بھی سیکورٹی گارڈ نہیں ہے تاجروں سے گذارش ہے کہ سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مارکیٹ میں گارڈز رکھیں تاکہ تاجران اور آنے والے خریدار اعتماد کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں اور آئندہ ایسی کوئی واردات نہ کیونکہ سیکورٹی گارڈزنہ ہونے کی وجہ سے یہ واردات ہوئی ہے ہماری ایڈیشنل آئی جی ، آرپی او ،سی پی او ملتان سے درخواست ہے کہ ٹمبر مارکیٹ میں پولیس چوکی قائم کی جائے اور پولیس کے گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ تاجران اپنے بچوں کی روزی کسی خوف کے بنا کما سکیں اور تاجران کے ساتھ جو ڈکیٹی ہوئی ہے ان کے ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم واپس تاجروں کو دلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں