11

ٹوکیو اولمپکس نواز شریف نے لندن میں بہت کافی پی لی، پیزے کھالئے، اب واپس آئیں،فرخ حبیب

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ برطانوی امیگریشن نے بھی نواز شریف کو جھنڈی دکھا دی، یہ بھگوڑے بن کر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، قائد ن لیگ نے لندن میں بہت کافی پی لی، پیزے کھا لئے اور پولو میچ دیکھ لئے، اب واپس آئیں،اسلام آباد میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سے لیگی قیادت کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں، نواز شریف ڈھٹائی کو چھوڑیں اور وطن واپس آئیں، ان کے پاس واپس آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے تو جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کیے، ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک محل بنائے گئے، ڈاکٹرعدنان واپس آگئے، نواز شریف نہیں آئے، لیگی قائد کو برطانیہ نے بھی کہہ دیا آپ کا دانہ پانی ختم ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں