16

ٹک ٹاکرز کی نظر بندی کا فیصلہ سی پی او ملتان کی تحریری درخواست پر کیا گیا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے ٹک ٹاکرز کی نظر بندی کے معاملہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ احکامات سی پی او کی رپورٹ کی روشنی میں جاری کئے گئے،پولیس رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکرز نے ہاتھوں میں خنجر تھام کر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں جوکہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بنیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ یہ صرف ٹک ٹاک کا معاملہ نہیں بلکہ عوام میں دہشت پھیلانے کا ایشو ہے،نظر بندی کا فیصلہ سی پی او ملتان کی تحریری درخواست پر کیا گیا،نظر بند ملزمان کے پاس ہوم ڈیپارٹمنٹ کو اپیل کرنے کا حق موجود ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں