8

ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

لاہور(بیورو رپورٹ)عدالت نے مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کر دی،ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے 6 ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا،عدالت کو بتایا گیا کہ کیس سے متعلق کچھ نئے حقائق سامنے آئے ہیں،ان تحقیقات کیلئے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی توسیع درکار ہے،ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کم عمر ہیں اور جیونائل قانون کے مطابق ان کا کیس دیکھا جانا چاہئے،عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کے بجائے جوڈیشل کردے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم شہر یار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد اور افتخار کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ 13 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں