8

ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملتان پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے مسلم کالونی کے رہائشی نوجوان دانیال گرفتار کرکے پسٹل برآمد کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کر کے ویڈیو اپلوڈ کی تھی،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں