11

ٹیوب ویل میں کرنٹ آ جانے سے بچہ جاں بحق،1 شدید زخمی

بورے والا،ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے پانی میں کرنٹ آ جانے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق،ایک شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 521 (ای بی) میں بچے ٹیوب ویل پر نہا رہے تھے کہ اچانک حوض میں کرنٹ آ گیا اور بجلی کے جھٹکے سے ایک 10 سالہ بچہ سیف ولد امانت علی بھٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،جبکہ ایک 11 سالہ بچہ اعجاز ولد غفار بھٹی زخمی ہو گیا دیگر بچوں نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی زخمی بچے کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں