7

ٹیکس ادا کئے بغیر کمرشل پلازہ تعمیر کرنے کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت کی سماعت ملتوی

ملتان،کمرشل پلازہ ایم ڈی اے حکام کی ملی بھگت سے بغیر ٹیکس دٸیے تعمیر کرنے کے کیس میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینٹر حافظ عبدالکریم سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان آصف مجید اعوان کی عدالت میں پیش ہو گٸے،حافظ عبدالکریم ضمانت قبل از وقت گرفتاری کے لٸے عدالت میں پیش ہوٸے،وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے کیس سماعت نہ ہوسکی اور سماعت 14 جولاٸی تک ملتوی کر دی گٸی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے حافظ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن سے ایک ماہ قبل مجھ پر مقدمہ بنا دیا گیا،کرپٹ مافیا عمران خان کے داٸیں باٸیں بیٹھا ہے جبکہ سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج ہو رہے ہیں چینی چور آٹا چور ادویات سکینڈل میں ملوث لوگوں کو تحفظ دیا جا ریا ہے ہم پر دباٶ ڈال کر ہم سے سیاسی وفاداریاں تبدیل نہیں کرواٸی جا سکتی ہے،مجھے امید ہے انصاف ملے گا،عمران خان سے لادی گینگ چینی اور آٹا چور تو پکڑے نہیں گٸے ملک میں مہنگاٸی بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں